The number of Pakistanis likely to participate in the Special Olympics in Germany has come to light

جرمنی میں سپیشل اولمپکس میں ممکنہ طورپر شریک ہونیوالے پاکستانیوں کی تعداد سامنے آگئی

برلن(سپورٹس رپورٹر) جرمنی میں ہونیوالے سپیشل اولمپکس میں ممکنہ طورپر 117پاکستانی ایتھلیٹس حصہ لیں گے ، یہ اولمپکس شہر برلن میں سترہ سے پچیس جون کو ہوں گے ۔
پاکستان ٹائم کو دستیاب معلومات کے مطابق پاکستان کے 147رکنی دستے میں 117ایتھلیٹس، 30کوچ ہوں گے جو اس ایونٹ کے درمیان مختلف گیمز کے چیلنج دینے کو تیار ہیں۔
اس سلسلے میں سندھ حکومت نے ایتھلیٹس کے لیے کراچی میں ایک اعزازیئے کا اہتمام بھی کر رکھا ہے جس میں معروف ایتھلیٹس، کوچنگ سٹاف، والدین اور دیگر معروف شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں