دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی سی سی کرکٹ قوانین کیپلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلیاں دبئی میں ہونیوالے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس کے دوران کی گئیں۔اب ٹی وی امپائر کے ریویو کے دوران امپائر سافٹ سگنل نہیں دے گا، آن فیلڈ امپائر فیصلے سے پہلے ٹی وی امپائر کےساتھ مشاورت کرے گا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق نئی پالیسیوں کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ میں ریویو کے دوران ایمپائر کی جانب سے دیا جانے والا سافٹ سگنل ختم کر دیا گیا، سافٹ سگنل کے خاتمے کا اطلاق یکم جون سے انگلینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔اب ٹی وی امپائر کے ریویو کے دوران امپائر سافٹ سگنل نہیں دے گا، آن فیلڈ امپائر فیصلے سے پہلے ٹی وی امپائر کےساتھ مشاورت کرے گا۔
انٹرنیشنل کرکٹ میں ہائی رسک انجری پوزیشن والے پلیئرز کے لئے ہیلمٹ پروٹیکشن کو لازمی قراردیا گیا، فاسٹ باو¿لرز کا سامنا کرتے وقت بیٹرز ہیلمٹ لازمی پہنے گا جبکہ وکٹ کیپرسٹمپس کے قریب کھڑا ہو تب ہیلمٹ پہننا لازمی ہوگا۔دوسری جانب بیٹرز کے قریب کھڑے فیلڈر کے لئے بھی ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دے دیا گیا، فری ہٹ پر گیند اسٹمپس کو لگنے کے بعد بننے والا رن اب باقاعدہ رن شمار ہوگا۔