پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کے گھر صف ماتم بچھ گئی

گوجرانوالہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ انتقال کر گئیں،ان کی نماز جنازہ سٹی ہاوسنگ میں اداکرنے کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کرد یا گیا ۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ گزشتہ چند دنوں سے شدید علیل تھیں،آج وہ جانبر نہ ہو سکیں اور خالق حقیقی سے جا ملیں ،ندا ڈار کی والدہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصرسٹی ہاوسنگ گوجرانوالہ میں ادا کی گئی جس میں کھیلوں سے وابستہ اہم شخصیات ،سیاسی و سماجی کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ندا ڈار کی والدہ کی تدفین مقامی قبرستان میں کی گئی ۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ویمن ٹیم کی کپتان ندا ڈار کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ندا ڈار کی والدہ کے انتقال کی خبر سن کر دکھ ہوا، پی سی بی ندا ڈار اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہے۔آل راو¿نڈر ندا ڈار ویمن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی کامیاب ترین بولر ہے۔ وہ ٹی ٹوئنٹی میں 100 وکٹیں لینے والی پہلی پاکستانی کرکٹر ہیں۔ندا ڈار دائیں ہاتھ کی بیٹر اور دائیں ہاتھ سے آف بریک باو¿لر کے طور پر کھیلتی ہیں اور اپریل 2023 میں انہیں پاکستان ویمنز کرکٹ کی کپتان مقرر کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں