لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باو¿لر احسان عادل اور آل راونڈر حماد اعظم نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کو ان کی کرکٹ میں خدمات پر مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل میں ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے۔احسان عادل نے فروری 2013ءمیں جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا تھا اس کے بعد وہ مزید 2 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ انہوں نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
آل راﺅنڈر حماد اعظم نے 2011 سے 2015 تک کے عرصے میں 11 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جن میں 80 رنز بنانے کے علاوہ دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں وہ 34 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔
یہ بھی پڑھٰں:ذکااشرف کے تصدیق شدہ جعلی اکائونٹ کی موجودگی کا انکشاف، پی سی بی نے شکایت کردی