پنجاب آئی ٹی بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا،کون کونسے کھیلوں میں کھلاڑیوں نے شرکت کی؟جانئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس قذافی سٹیدیم میں پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ(پی آئی ٹی بی)ایڈمن وِنگ کے زیراہتمام سالانہ سپورٹس گالا منعقد ہواجس میں پی آئی ٹی بی کے ڈائریکٹرجنرل وقار قریشی، ڈائریکٹر جنرل صائمہ شیخ،ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نثاراحمد،ڈائریکٹرز ارتضیٰ حشمت،عقیل خان،حسنین اقبال اور مرد و خواتین سٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔سپورٹس مقابلے پورا دن جاری رہے جن میں باسکٹ بال،بیڈمنٹن،ٹیبل ٹینس، چیس،پچاس میٹر دوڑ و دیگر کھیل شامل تھے۔چیئرمین پنجاب آئی ٹی بورڈ فیصل یوسف نے اپنے پیغام میں کہا کہ کھیل متوازن اور صحتمند زندگی کیلئے بہت ضروری ہیں،ایسی مثبت سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ سے سٹاف کی ذہنی اور جسمانی کارکردگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔پی آئی ٹی بی سٹاف نے سپورٹس ایونٹس کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔آخر میں نمایاں کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں