لندن(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کی بدترین کارکردگی پر سابق انگلش کپتان اور ماہرین ٹیم پر برس پڑے۔ سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے کہا کہ میں نے بڑی ٹیموں کی ایسی کارکردگی کم ہی دیکھی ہے، انگلینڈ کا فوکس ٹیسٹ کرکٹ پر رہا اور ون ڈے میچز کم کھیلے، انگلینڈ کی ورلڈکپ کے لیے تیاریاں اچھی نہیں تھیں۔ان کاکہناتھاکہ انگلینڈ کی ٹیم مکمل طور پر ایکسپوز ہوگئی ہے۔ سابق انگلش کرکٹر ڈیوڈ لائیڈ نے کہا کہ انگلینڈ کی بیٹنگ ماڈرن ڈے کرکٹ کی طرح نہیں تھی اور انگلینڈ نے ورلڈ کپ کے لیے کوئی حکمت عملی نہیں بنائی۔
یہ بھی پڑھیں:ابوظبی ٹی 10 سیزن 7 کا 28 نومبر سے آغاز ، شیڈول جاری