کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ مریم نفیس اعظم خان پرفلسطینی جھنڈا لگانے پر جرمانہ کے بعد پی سی بی کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کرکٹر کی حمایت میں سامنے آگئیں۔ اداکارہ نے لکھا کہ ہم اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتے لیکن اپنے لوگوں کو درست موقف بھی اختیار نہیں کرنے دیتے۔اداکارہ نے کرکٹر کو مخاطب کرکے کہا کہ مجھے آپ پر ، آپ کی اخلاقیات اور آپ کی فلسطینیوں کے لیے ہمدردی پر فخر ہے۔مریم نفیس کی اعظم خان کے حق میں کی گئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جسے صارفین بہت پسند کررہے ہیں۔
![اداکارہ مریم نفیس کرکٹر اعظم خان کی حمایت میں سامنے آگئیں](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/11/z15-6-940x480.jpg)