نیوزی لینڈ سے مسلسل دوسری شکست پر قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک کا بیان بھی آگیا

نیوزی لینڈ سے مسلسل دوسری شکست پر قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک کا بیان بھی آگیا

ہیملٹن(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 02سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ ایڈم ہولیوک کا بیان بھی آگیا اور کہا ہے کہ ابھی تین میچز ہیں دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے،دونوں میچوں کے پہلے پاور پلے میں ہم اچھا کھیلے، آسٹریلیا کے خلاف مشکل سیریز کے بعد یہاں بھی مشکل میچز ہوئے ہیں۔ پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈم ہولیوک نے کہا کہ شاہین آفریدی نے اچھی بولنگ کی، ہدف زیادہ بھی ہوسکتا تھا،یہ آسان ہدف نہیں تھا، پھر بھی ٹیم نے اچھی کوشش کی، تمام کھلاڑی ٹریننگ میں سخت محنت کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہناتھاکہ بیٹرز اور بولرز دونوں کو پرفارم کرنا چاہیے، اعظم خان پاور فل بیٹر ہیں مگر وہ اُس طرح سے پرفارم نہیں کر سکے، مجھے امید ہے اعظم خان آنے والے دنوں میں اچھا پرفارم کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں