لاہور(سپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانمحمد یوسف نے کیریئرکے آغاز میں آنیوالی مشکلات گنوادیں اور بتایاکہ ان کا کرکٹر بننا ایک معجزہ تھا۔ اپنےایک انٹرویو میں انہوں نے بتایاکہ بطور پروفیشنل کرکٹر اپنے کیریئر کا آغاز کرنے سے پہلے ہی کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا کیونکہ میرا تعلق ایک بہت غریب گھرانے سے تھا جہاں زندگی میں بنیادی ضروریات بھی مشکل سے پوری ہوتی تھیں، میں نے کرکٹ چھوڑ کر درزی بننے کے لیے سلائی سیکھنا شروع کر دی تھی تو ایک معجزہ ہوا اور مجھے ایک مقامی لیگ میں ایک میچ کھیلنے کو کہا گیا اور میں نے اس میچ میں ایک سنچری بنالی جس کے بعد مجھے انگلینڈ میں ایک لیگ کھیلنے کا موقع مل گیا۔ محمد یوسفنے بتایا کہ انگلینڈ میں لیگ کھیلنے کا مجھے معاوضہ تو نہیں ملا لیکن اس کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا اور پھر میں قومی ٹیم میں بھی شامل ہوگیا۔
![محمد یوسف نے کیریئرکے آغاز میں آنیوالی مشکلات گنوادیں](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2024/01/z1-24-940x480.jpg)