سابق ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر سمیع اسلم بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ،وہ بطور کرکٹر بہتر مستقبل کے لیے امریکہ منتقل ہو گئے تھے۔ انہوں نے لاہور میں ہونیوالی اپنی شادی کی خوشخبری مداحوں کیساتھ سوشل میڈیا پر شیئرکی اور فیس بک پوسٹ میں ’الحمد اللہ‘کے کیپشن کے ساتھ اپنی اور اپنی دلہن کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ واضح رہے کہ سمیع اسلم 2015ءسے 2017ءکے دوران پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہے، جس کے بعد وہ امریکہ منتقل ہو گئے اور میجر لیگ کرکٹ جوائن کر لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں