پی ایس ایل کا ترانہ ، علی ظفر نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنادی

پی ایس ایل کا ترانہ ، علی ظفر نے شائقین کرکٹ کو خوشخبری سنادی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری آئی ہے کہ گلوکار علی ظفر کی پانچ سال بعد ایچ بی ایل پی ایس ایل میں واپسی ہو رہی ہے، پاکستان سپر لیگ کے نویں سیزن کا ترانہ گائیں گے جس کی تصدیق بھی ہوگئی ۔ پی ایس ایل کے انسٹاگرام اکانٹ سے علی ظفر کی جاری کردہ مختصر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار پیانو پر ایک دھن بجا رہے ہیں جب کہ کیپشن میں عندیہ دیا گیا ہے کہ انہوں نے لیگ کے آفیشل ترانے کی تیاری شروع کردی، ان کیساتھ گلوکارہ آئمہ بیگ بھی اپنی آواز کا جادوجگائیں گی ۔ شائقین کا کہنا ہے کہ انہیں کب سے انتظار تھا کہ علی واپس آئیں اور پاکستان سپر لیگ کا ترانہ اپنی آواز میں گائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں