ثنا جاوید شادی کے بعد شعیب ملک کو سپورٹ کرنے گرائونڈ پہنچ گئیں

ثنا جاوید شادی کے بعد شعیب ملک کو سپورٹ کرنے گرائونڈ پہنچ گئیں

ملتان (سپورٹس ڈیسک) حال میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ثنا جاوید(ثنا شعیب ملک) اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے گرائونڈ پہنچ گئیں، شعیب ملک کراچی کنگز کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ ثنا جاوید کی موجودگی میں شعیب ملک نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور صرف 35 گیندوں پر 53 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے،شعیب ملک نے بیٹنگ کے دوران 2 چھکے اور 5 چوکے بھی لگائے۔ یادرہے کہ قومی کرکٹر شعیب ملک اور اُن کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید شادی کے بعد پہلی بار گزشتہ روز ایک ساتھ منظرِ عام پر نظر آئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں