لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خواجہ نافع کی سلیکشن کی دلچسپ کہانی سرفراز احمد نے سنادی اور بتایا کہ خواجہ نافع کی سلیکشن فیس بک پر ان کی بیٹنگ ویڈیو دیکھ کر کی گئی۔ لاہور قلندر ز کیخلاف میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بتایا کہ فیس بک پر خواجہ نافع کی ویڈیوز دیکھنے کے بعد انہیں بلوایا گیا تھا، ان کی سلیکشن فیس بک پر دیکھی گئی بیٹنگ کی ویڈیو کے بعد ہوئی۔
