محسن نقوی نے پی سی بی کا”پوسٹ مارٹم“شروع کر دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نئے چیئرمین محسن نقوی نے بورڈ میں”پوسٹ مارٹم“ کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں وسیع پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ شروع ہو گیا ہے،دو پولیس افسران اور ایک پی اے ایس افسر کی خدمات پی سی بی کے سپرد کر دی گئی ہیں۔پی سی بی میں سی ای او اور مینیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے بھی متعارف کرائے جائیں گے،مارکیٹنگ،میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ،پی ایس ایل،ہیومن ریسورس، ڈومیسٹک اور انٹر نیشنل کرکٹ ڈیپارٹمنٹ میں بھی تبدیلیوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔قومی سینئر اور جونئیر کرکٹ ٹیموں کے لیے غیر ملکی کوچز سے رابطوں کا آغاز بھی کر دیا گیا۔نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی مینجمنٹ میں بھی تبدیلیوں کی فہرست مرتب کر لی گئی تاہم باقی فیصلوں پر عمل درآمد محسن نقوی نگران وزیر اعلی پنجاب کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونے کے بعد کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں