ملتان (سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل کے 11ویں میچ کے دوران آخری اوور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کے سر پر گیند لگ گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کرنا پڑگیا، محمد وسیم جونیئر نے بائونڈری پر کیچ لے کر بال تھرو کی جو سرفراز احمد کے سر پر لگی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو سی ٹی سکین کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ، پھرمیچ میں سرفراز احمد کی جگہ سجاد علی جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا جنہوں نے وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیے۔
