ملتان (سپورٹس ڈیسک) شہر اولیاء میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز پر امن طور اختتام پذیر ہوگئے ہیں اور اس دوران اہلیان ملتان نے فل پیک سٹیڈیم سے کرکٹ کے جوش و خروش کو نیا انداز دیا۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے پولیس اور انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہاہے کہ کرکٹ شائقین کو مثالی ماحول کی فراہمی کیلئے ہر محکمے نے جانفشانی سے محنت کی،فول پروف سکیورٹی کے انتظامات پر ہر سپاہی اور اہلکار داد کا حق دار ہے۔ ان کاکہناتھاکہ روٹس کی بندش سے تکالیف کا اندازہ تاہم عوامی تعاون پر شکر گزار ہیں،میچز کے کامیاب انعقاد پر تمام سرکاری و نجی اہکاروں کو شاباش پیش کرتا ہوں ضلعی انتظامیہ مستقبل میں بھی میگا ایونٹس کی میزبانی کرتی رہے گی۔
