ریاض (سپورٹس ڈیسک) سعودی لیگ میں النصر اور الشباب کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران شائقین کو فحش اشارے کرنے پر کرسٹیانو رونالڈو پردومیچوں کی پابندی عائد کر دی گئی،ساتھ جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق پرتگالی فٹبالر پر سعودی عرب فٹبال فیڈریشن کی جانب سے 2 میچوں کی پابندی عائد کی گئی ہے،رونالڈو نے پنالٹی پر گول کر کے النصر کو جیتنے میں مدد کی تھی تاہم میچ ختم ہونے کے بعد رونالڈو کی ویڈیوز وائرل ہوئیں جس میں انہیں ہجوم کی طرف فحش اشارے کرتے دیکھا گیاتھا جس پر ایکشن لیا گیا۔
