کراچی کنگز کی پوری ٹیم ہی بدہضمی کا شکار، ایک کھلاڑی کو ہسپتال منتقل کرناپڑگیا

کراچی کنگز کی پوری ٹیم ہی بدہضمی کا شکار، ایک کھلاڑی کو ہسپتال منتقل کرناپڑگیا

کراچی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کراچی کنگز کے درجن سے زائد کھلاڑی بدہضمی کا شکار ہوگئے ہیں جن میں ایک کھلاڑی کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کرنا پڑگیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق ہوٹل میں کھانے کے بعد صورتحال خراب ہوگئی، ڈینئل سیمز کو ڈرپ لگی، ڈوپلائی اور تبریز شمسی کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ، میر حمزہ اور عرفات منہاس کو بخار ہے جبکہ 3 کھلاڑیوں کو ہوٹل میں ہی ڈرپ لگوائی گئی۔ ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سے رابطہ میں ہیں کوشش کر رہے ہیں کہ کھلاڑی میچ کیلئے دستیاب ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں