کراچی (سپورٹس ڈیسک) کراچی کنگز کا حصہ کیرون پولارڈ پی ایس ایل چھوڑ کر بھارتی ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے آننت کی ‘پری ویڈنگ’ تقریب میں شرکت کیلئے بھارت روانہ ہوگئے۔ ٹیم ذرائع کے مطابق کیرون پولارڈچار روز کے لیے ممبئی گئے ہیں جس کی وجہ سے وہ اتوار کو ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہوں گے تاہم راولپنڈی میں کراچی کنگز کو جوائن کریں گے۔ واضح رہے کہ آننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی تھی جبکہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔
