کراچی (سپورٹس ڈیسک ) کراچی کنگز کے فاسٹ بولرحسن علی نے ورلڈ کپ کھیلنے کی خواہش ظاہرکردی ہےاور کہاہے کہ چاہتا ہوں ہو اپنی کارکردگی سے سلیکٹر کی توجہ حاصل کروں۔ اپنے ایک بیان میںحسن علی نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں،دو میچ بہت قریب جاکر ہارے ہیں ،اگلے میچ جیتنے کی کوشش کریں گے، انیسواں بیسواں اووربہت اہم ہوتا ہے،انیسویں اور بیسویں اوور میں مس کیلکولیشن ہورہی ہے،پیٹ کے امراض میں مبتلا تمام کھلاڑی فٹ ہوچکے ہیں،جیت کر کراچی کے شائقین کو خوشی دینا چاہتے ہیں۔
