پی ایس ایل 9،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

پی ایس ایل 9،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے دی

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل 9 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیدی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 197رنز کا ہدف دیا،شاداب خان 51گیندوں پر 80رنز بنا کر نمایاں رہے،آغا سلمان 37،جورڈن 30اوراعظم خان نے 29رنز بنائے،صائم ایوب نے 2وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر167 رنز بنا سکی۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے جبکہ پشاور زلمی چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں