ٹی20 رینکنگ میں رضوان نے بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی

دبئی(سپورٹس رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمدرضوان نے ٹی20 رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی رینکنگ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی۔آئی سی سی کی نئی رینکنگ میں محمد رضوان کے پوائنٹس کی تعداد 815 ہوگئی ہے جبکہ بابراعظم 794 پوائنٹس کے ہمراہ دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔بابراعظم نے آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ایک ہزاردنوں سے زائد نمبر ایک پوزیشن پر بادشاہت برقرار رکھی تھی جو ایک ریکارڈ ہے۔

جنوبی افریقہ کے مکرم تیسرے، بھارت کے سوریا کمار چوتھے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔اسی طرح بولنگ میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ سرفہرست ہیں، جنوبی افریقہ کے تبریز شمشی دوسرے، انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ کوئی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں شامل نہیں۔ شاداب خان 14 ویں اور شاہین شاہ آفریدی کا 15 واں نمبر ہے۔آل راونڈرز کی فہرست میں افغانستان کے محمد نبی نے پہلی پوزیشن پر اپنی حکمرانی برقرار رکھی ہے، ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں