ایشیاءکپ کافائنل ،لاہور سمارٹ سٹی اورایچ ایس مارکیٹنگ نے ہزاروں شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر)ایشیا کپ کا فائنل میچ بڑی سکرین پر دیکھا گیا، ہاکی سٹیڈیم لاہور میں زندہ دلانِ لاہور نے ایشیا کپ کے فائنل کا لطف اٹھایا۔لاہور سمارٹ سٹی اورایچ ایس مارکیٹنگ نے ہزاروں شائقین کرکٹ کے دل جیت لئے ۔
تفصیلات کے مطابق سپورٹس بورڈ پنجاب نے لاہور سمارٹ سٹی اور ایچ ایس مارکیٹنگ کے تعاون سے اتوار کی رات ٹی 20ایشیاءکپ کا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونیوالا فائنل نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی100×20فٹ کی سکرین پر براہ راست دکھایا گیا،شائقین کرکٹ نے ہزاروں کی تعداد میں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں میچ دیکھا اور قومی ٹیم کی بھرپور حمایت کی،فائنل میچ کے دوران نیشنل ہاکی سٹڈیم پاکستان زندہ بادکے نعروں سے گونجتا رہا،

فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی تھے، اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات پنجاب راجہ منصور،اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاﺅن سونیہ صدف، ڈائریکٹر ایڈمن سپورٹس بورڈ پنجاب سید عمیر حسن، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن طارق وٹو، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ظہور احمد، ایڈمنسٹریٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم ناصر ملک،حافظ محمد ریاض ،سینئر صحافی نصراللہ ملک ،خالد شہزاد فاروقی ،ڈاکٹر سبیل اکرام اور دیگر اہم شخصیات بھی مو جود تھیں۔کرکٹ شائقین بڑی سکرین پر سنسنی خیز میچ دکھائے جانے پر بہت لطف اندوز ہوئے،

اس موقع پر میچ کے سپانسرز لاہور سمارٹ سٹی اورایچ ایس مارکیٹنگ کی جانب سے شائقین کرکٹ اور مہمانوں کی تواضع کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا ۔ایچ ایس مارکیٹنگ کی ٹیموں نے گراونڈ میں موجود شائقین اور بچوں میں پاکستانی پرچم والی ٹی شرٹس بھی تقسیم کیں ۔
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب طارق قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی20ایشیاءکپ کا فائنل براہ راست دکھانے کیلئے شائقین کرکٹ کو بہترین سہولیات فراہم کیں اور انہوں نے فائنل میچ جوش وخروش سے دیکھا ہے، ، کرکٹ سمیت ہر کھیل کو فروغ دے رہے ہیں، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں عوام نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیاہے۔

میچ کے دوران میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد سجاد کا کہنا تھا کہ کھیل انسانی زندگی کا بہت اہم حصہ ہیں اور ان کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،اس فرسٹریشن زدہ ماحول میں ہمارے ادارے نے شہریوں کو مثبت تفریح کا موقع فراہم کیا ہے ، نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی 100×20فٹ کی ڈیجیٹل سکرین نصب کی گئی ہے جس سے شائقین کرکٹ فائنل میچ سے بہت محظوظ ہو رہے ہیں،ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے تاہم پاکستان کی جیت سے یہ خوشی دوبالا ہو جاتی ہے ۔


نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ڈھولچیوں نے بھی ماحول کو گرما ئے رکھا ،نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کے لئے انٹری مفت تھی، عوام سر شام ہی سٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئے تھے، فیملیزکی بڑی تعداد نے بھی سٹیڈیم میں میچ دیکھا،شائقین کرکٹ نے پنجاب سپورٹس بورڈ ، ایچ ایس مارکیٹنگ اور حافظ سجاد موٹرز کی جانب سے کے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سکرین پر میچ دکھانے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں آکر بہت خوشی ہوئی، اتنی بڑی سکرین پر پہلے کبھی بھی میچ نہیں دیکھا، بڑی سکرین کی وجہ سے میچ کا بہت لطف آیا ہے، ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سکرین پر میچ دکھانے پر سپورٹس بورڈ پنجاب،ایچ ایس مارکیٹنگ اور حافظ سجاد موٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں