فخر زمان کو علاج کیلئے لندن ہوگئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کے فائنل میں زخمی ہونے والے بلے باز فخر زمان کو علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے ، ایشیا کپ کے فائنل میں فیلڈنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹر کا گھٹنہ زخمی ہوگیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)ان کے علاج اور قیام و طعام کے اخراجات برداشت کرے گا، گھٹنے کی انجری کا شکار شاہین شاہ آفریدی پہلے ہی انگلینڈ میں زیرعلاج ہیں۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گھٹنے کی انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن میں بولنگ کا آغاز کریں گے اور اسی ماہ کے آخر میں ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی سکواڈ میں شمولیت کے لیے آسٹریلیا جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں