لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لاہور میں ہونے والے آخری 3 میچز کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق قذافی سٹیڈیم لاہور میں میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔اس کے علاوہ کراچی میں بروز اتوار 25 ستمبر کو ہونے والے میچ کی بھی تمام ٹکٹیں فروخت ہو گئی ہیں جب کہ 20، 22 اور 23 ستمبر کو ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے انکلوژرز میں اب بھی جگہ باقی ہے۔20 ستمبر کو ہونے والے میچ ٹکٹوں کی آمدنی سیلاب زدگان کے نام کی جانی ہے۔ شہری بک می ڈاٹ کام سے اپنے ٹکٹس بک کراسکتے ہیں۔
