لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچز کا آغاز 28 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔قذافی سٹیڈیم میں میچز کے لیے تیاریاں حتمی مرحلےمیں پہنچ گئیں،رنگ و روغن کر دیا گیا ہے اور سٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کاکام جاری ہے۔اس کے علاوہ گراونڈ سٹاف نے پچز تیارکر لی ہیں،دائیں اور بائیں جانب پریکٹس پچز بھی تیار کی جا چکی ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کل قذافی سٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔قذافی سٹیڈیم میں تین ٹی 20 میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2اکتوبر کوکھیلےجائیں گے۔دوسری جانب لاہور میں شائقین کرکٹ میں کرکٹ کا بخار 102ٹمپریچر سے بھی تجاوز کرچکا ہے بالخصوص نوجوان یہ کرکٹ میچ دیکھنے کیلئے بہت پرجوش ہیں ۔
