کرائسٹ چرچ (سپورٹس رپورٹر )کرائسٹ چرچ میں سہ فریقی کرکٹ سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 148 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان نے یہ ہدف 19 ویں اوور میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
ہفتے کو سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے اپنا دوسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔نیوزی لینڈ کے جانب سے پاکستان کو 148 رنز کا ہدف دیا گیا۔ ہوم گراونڈ پرپاکستانی بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کی ایک بھی نہ چلنے دی۔کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی اننگز کھیلی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ فن ایلن نے 13 رنز، ڈیوون کونوے 36 رنز اورکپتان کین ولیم سن نے 31رنز کی اننگز کھیلی۔ گلین فلپس 18 رنز بناسکے۔ جمی نیشم5 اورمارک چیپ32 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے حارث روف نے 3، محمد نواز اور محمد وسیم نے دو دو اور شہنواز دہانی نے ایک وکٹ حاصل کی۔نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورمیں 147 رنز 8 وکٹ کے نقصان پر سکور کئے۔پاکستان نے ایونٹ کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 13 رنز سے شکست دی تھی۔