پاکستان میں فٹ بال کے سب سے بڑے ایونٹ ”فیم پبلیکن کپ“کا آغاز

لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کے زیر اہتمام ”فیم پبلیکن کپ2022“کا آغاز الناصر ایف سی اور سی بی رائیونڈ کے مابین میچ سے ہوگا۔ایونٹ میں فیم فٹ بال کلب اپنے اعزاز کا دفاع کریگی جبکہ دیگر ٹیموں میں زیڈ کے ایف سی، فیم اکیڈمی،پبلیکن ایف سی،باٹا ایف سی، بابا کارگو اور بحریہ ٹاون فٹ بال اکیڈمی سمیت لاہور کی 70 سے زائد ٹیمیں شرکت کریں گی۔

ایونٹ کے چیف آرگنائزر و صدر فیم فٹ بال کلب اور پبلیکن ایف سی ضیا عارف ڈوگر کے مطابق ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں سے کسی قسم کی کوئی انٹری فیس وصول نہیں کی گئی۔ اپنی مدد آپ کے تحت ایونٹ کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور اس بار ٹیموں کو پہلے سے زیادہ سہولیات فراہم کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے ٹاپ 8 ٹیموں کے لئے یونیفارم کا بھی انتظام کیا جائے گا جبکہ ان کے ساتھ ساتھ پنجاب بھر سے آٹھ ٹیموں کو شامل کرکے سولہ ٹیموں پر مشتمل آل پنجاب ایونٹ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔فیم پبلیکن کپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری اور فیم فٹ بال کلب کے سیکرٹری جنرل شمائل انجم کے مطابق ایونٹ میں آج الناصر فٹ بال کلب اور سی بی رائیونڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ٹیموں کا رپورٹنگ ٹائم شام پانچ بجے ہے جبکہ میچ کا آغاز شام چھ بجے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں