دہلی(سپورٹس ڈیسک)معروف بھارتی کرکٹر رشبھ پنت بھیانک کار حادثے کا شکار ہو گئے،گاڑی تباہ ہونے کے باوجود خوش قسمتی سے ان کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم بھارت میں اخلاقیات کا جنازہ نکل چکا ہے،بھارت کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت خوفناک حادثے کا شکار ہونے کے بعد اپنے دم پر جلتی گاڑی کے لیے نکلے جب کہ جو لوگ حادثے کے بعد جمع ہوئے تھے وہ کرکٹر کی گاڑی سے ر قم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق وکٹ کیپر بلے باز اترکھنڈ میں اپنے آبائی علاقے رورکی میں حادثے کا شکار ہوئے اور انہیں شدید زخمی ہونے کے سبب ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ان کی مرسڈیز گاڑی کو اس دوران آگ لگ گئی جس کے سبب پوری گاڑی تباہ ہو گئی اور وہ کھڑکی توڑ کر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے۔دوسری طرف بنگلورو میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے سربراہ وی وی ایس لکشمن نے ٹوئٹر پر پیغام میں رشبھ پنت کے حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنت کی حالت خطرے سے باہر ہے لیکن انہیں لگنے والی چوٹیں کس حد تک شدید ہیں،یہ ابھی نہیں کہا جا سکتا۔ان کی گاڑی کو یہ حادثہ دہلی سے واپس لوٹتے ہوئے پیش آیا اور انہیں ایک نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اترکھنڈ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل اشوک کمار نے بتایا کہ بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی گاڑی کو صبح ساڑھے پانچ بجے رورکی کے قریب محمد پور جاٹ کے قریب حادثہ پیش آیا۔کرکٹر کے مطابق گاڑی چلاتے ہوئے ان کی کچھ وقت کے لیے آنکھ لگ گئی تھی اور اسی سبب ان کی گاڑی سڑک کے بیچ میں موجود آہنی رکاوٹوں سے ٹکرا گئی اور اس میں آگ لگ گئی۔ان کی آئی پی ایل ٹیم دہلی کیپیٹل نے بھی حادثے کی تصدیق کی ہے جبکہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کرکٹر کے سر،پیٹھ اور ٹانگوں پر شدید زخم آئے ہیں۔رشبھ پنت سری لنکا کے خلاف ون ڈے اور ٹی20 سیریز کا حصہ نہیں ہیں اور انہیں ان کی کارکردگی کا معیار بہتر بنانے کے لیے بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وہ فروری میں آسٹریلیا کے خلاف ہونے والی سیریز کی تیاری کر سکیں۔
دوسری طرف بھارت کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت خوفناک حادثے کا شکار ہونے کے بعد اپنے دم پر جلتی گاڑی کے لیے نکلے جب کہ جو لوگ حادثے کے بعد جمع ہوئے تھے وہ کرکٹر کی گاڑی سے ر قم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ریشبھ پنت کءگاڑی کو اتراکھنڈ میں روکڑی کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔ان کی گاڑی مٹی کے ایک ڈھیر سے ٹکرانے کے بعد قلابازیاں کھاتے ہوئے سڑک کنارے لگی لوہے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی،ریشبھ پنت شدید زخمی ہوگئے لیکن گاڑی کی کھڑکی توڑ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔باہر نکلنے کے بعد انہوں نے خود فون کرکے ایمبولینس بلائی اور پولیس کو بھی فون کیا،اس دوران جو لوگ جمع ہوئے وہ کرکٹر کی مدد کرنے کے بجائے ان کی گاڑی میں موجود ایک تھیلے سے رقم نکال کر فرار ہوگئے۔آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔اس کی تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔بھارتی کرکٹر کو ایمبولینس کے عملے نے پہلے مقامی ہسپتال پہنچایا جہاں سے انہیں دیرادون کے میکس ہسپتال منتقل کیا گیا۔
