شاہد آفریدی نے بابر اعظم بارے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے

کراچی (سپورٹس رپورٹر)عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بابراعظم ٹیم کیلئے ریڑھ کی ہڈی ہے، سلیکشن کمیٹی بابر کو بھرپور سپورٹ کرے گی، اگر میں انصاف نہ کرپایا تو میرا کام مکمل نہیں ہوگا۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ بابر اعظم ٹیم کے لئے ریڑھ کی ہڈی ہے، پہلے ٹیسٹ میں بابر اعظم کا نیوزی لینڈ کو ہدف دینے کا فیصلہ اچھا لگا،سلیکشن کمیٹی بابر کو بھرپور سپورٹ کرے گی،ہم نے بابر اعظم کے مستقبل پر کوئی فیصلہ نہیں کیا،بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانا میرے ہاتھ میں نہیں،کپتان کے مستقبل کا فیصلہ چیئرمین نے کرنا ہے۔
آفریدی نے کہا کہ بورڈ نے موقع دیا ہے،اپنی ذمہ داریوں کا پتہ ہے،میرے ساتھ تجربہ کار ٹیم موجود ہے،پلیئرز سے بات چیت کر کے اندازہ ہوا کہ مسائل کیا ہیں،خواہش ہے دو ٹیمیں بنائیں تاکہ بینچ مضبوط ہو،ایسی پچز سے بولرز باونسی وکٹ کی کوشش کریں گے،حارث اور فخر سے خود رابطہ کر کے ان کا ٹیسٹ لیا۔
دوسری جانب عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے نیشنل سٹیڈیم کا دورہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کیلئے پچ بہتر بنائیں،دوسرے کیلئے ڈیڈ پچ قبول نہیں ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے مجھے موقع دیا ہے،اگر میں انصاف نہ کر پایا تو میرا کام مکمل نہیں ہوگا،میرے ساتھ تجربہ کار ٹیم ہے،اکیلا شو نہیں چلاتا،اختیارات کی تقسیم سے سب بااختیار ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رمیز راجا نے اپنے دور میں اچھےکام کئے ہیں، انہوں نےکیا کہا مجھے نہیں معلوم، سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم نے اچھی سلیکشن کی، اس سے کئی کھلاڑی سامنے آئے، ہم نے انڈر 19 کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے کے لِئے موقع دیا ہے، میرے ہوتے ہوئے کھلاڑیوں کو پرفارم کرنے کا موقع ملے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں