YouTube has announced the end of a major feature

یوٹیوب نے بڑے فیچرکو ختم کرنے کا اعلان کردیا

نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے لانچ کے 6 سال بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب سے اسٹوریز اپلوڈ کرنے کا آپشن ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

”پاکستان تائم“ کے مطابق سپورٹ پیج میں اعلان کرتے ہوئے گوگل نے آگاہ کیا کہ اسٹوریز فیچر کو دیگر آپشنز جیسے کمیونٹی پوسٹس، شارٹس، لائیو وغیرہ کو ترجیح دینے کے لیے ہٹایا جا رہا ہے۔کمپنی کی جانب سے مزید کہا گیا کہ 26 جون کے بعد سے صارفین یوٹیوب اسٹوری فیچر استعمال نہیں کرسکیں گے۔واضح رہے کہ یوٹیوب کا اسٹوری فیچر 2017 میں متعارف ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں