چین کے انسان بردار چاند مشن کے لیے چھٹے راکٹ انجن تجربے نے ریکارڈ قائم کر دیا

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے اپنے مستقبل کے انسان بردار چاند مشن کے مرکزی راکٹ انجن کا چھٹا آزمائشی سفر مکمل کر لیا ہے۔
چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن نے کہا ہے کہ 130 ٹن کلاس مائع آکسیجن مٹی کے تیل والے راکٹ انجن نے اس حالیہ آزمائش کے بعد اس کے مجموعی ٹیسٹ رن ٹائم کو 3 ہزار 300 سیکنڈز تک پہنچا دیا جس نے چین میں ایک 100 ٹن کلاس انجن کے طویل ترین تجربے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ملک کے مستقبل کے انسان بردار چاند مشنز کے لئے مرکزی انجن کی حیثیت سے اسے اعلی جامع کارکردگی اور پائیداری کی ضرورت ہے۔ ٹرائل نے طویل ترین ٹیسٹ رن کا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا جو اس تازہ ترین ٹرائل سے 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں حاصل کیا گیا تھا۔ دریں اثنا، کارپوریشن نے کہا کہ انجن کا آزمائشی کام کرنے کا وقت اس کے مطلوبہ مشن ورکنگ ٹائم سے 10 گنا زیادہ ہے جو اس کے قابل اعتماد ہو نے کی تصدیق کرتا ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں