امریکہ میں مائیکرو سافٹ کو 2 کروڑ ڈالرز جرمانہ،پریشان کن وجہ بھی سامنے آ گئی

نیویارل(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ ،میں مشہور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی کمپنی”مائیکر وسافٹ“پر بچوں کا غیر قانونی ڈیٹا اکھٹا کرنے پر 2 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد ہو گیا۔
امریکہ کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن (ایف ٹی سی) کے مطابق مائیکروسافٹ نے اپنے ڈیجیٹل کنسول ایکس باکس پر ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچوں کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر اکھٹا کیا اور اسے اپنے پاس رکھا جب کہ ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لیے والدین کی اجازت لینا ضروری تھی۔ایف ٹی سی کا کہنا ہے کہ بچوں کا ڈیٹا جمع کرنا اور اسے اپنے پاس رکھنا،فیڈرل ادارے کے بچوں سے متعلق آن لائن پرائیوسی پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں کتنے انٹرنیٹ صارفین ہیں؟ حیران کن اعداد وشمار سامنے آ گئے

واضح رہے کہ مائیکروسافٹ اپنے ایکس باکس پر ویڈیو گیمز کھیلنے والے بچوں کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر اکھٹا کیا اور الزامات کے تصفیے کے لیے دو کروڑ ڈالر جرمانہ بھرنے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔مائیکرو سافٹ کارپوریٹ کے ایکس باکس شعبے کے نائب صدر ڈیو مک کارتھی کا کہنا ہے کہ کمپنی یہ یقینی بنائے گی ایکس باکس کے لیے اکاونٹ کھولنے کے عمل میں بچوں کے والدین کو بھی شامل کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ کمپنی عمر کی تصدیق کے حوالے سے اضافی اقدامات کر رہی ہے۔سب سے اہم معاملہ عمر کی تصدیق کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانا اور بچوں اور ان کے والدین کو نجی معلومات کے مسائل کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں