واٹس ایپ نے تصاویر بھیجنے کیلئے نیا فیچرمتعارف کرادیا

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ انتظامیہ اپنے صارفین کو ایچ ڈی ( ہائی ڈیفینیشن ) کوالٹی میں تصویر شئیر کرنے کے لیے فیچر متعارف کروانے جارہی ہے۔واٹس ایپ پر ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کے لیے ہر بار ایچ ڈی ( ہائی ڈیفینیشن ) کا آپشن استعمال کرنا ہوگا۔
واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے صا رفین کے لیے نیا فیچر لانچ کیا گیا ہے صارفین اس نئے فیچر کا استعمال کرتے ہوئے تصویر کا معیار خراب ہوئے بغیر اس کو شئیر کرسکیں گے۔صارفین یہ اس فیچر کو تصویر شئیر کرتے وقت سامنے آنے والے آپشن پر کلک کرکے اس کا استعمال کرسکیں گے۔ ایچ ڈی تصاویر بھیجنے کے لیے ہر بار ایچ ڈی کا آپشن استعمال کرنا ہوگا۔ تاہم کمپنی حکام کے مطابق ایچ ڈی کوالٹی کے باوجود تصویر میں معمولی سا کمپریشن ہوگا۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں