اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جب سے آریٹیفیشل انٹیلی جنس آئی ہے تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور اس کی ایپ چیٹ جی پی ٹی نے کم عرصے میں مقبولیت حاصل کرنے میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد نومبر 2022ءسے جنوری 2023ءکے اختتام پر یعنی 2 ماہ میں 10 کروڑ سے تجاوز کرگئی تھی۔ یہ وہ سنگ میل ہے جو انسٹاگرام، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور فیس بک سمیت کوئی بھی مقبول ایپ اتنے کم وقت میں حاصل نہیں کرسکی تھی۔ اس کے بعد اب تک کوئی اعداد و شمار تو سامنے نہیں آئے مگر صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہی ہوا ہوگا۔ انٹرنیٹ سروسز اور ویب سائٹس کی رینکنگ کرنے والی سروس similarweb کی فہرست میں پاکستان میں مقبول ترین سائٹس کی درجہ بندی کی گئی ہے۔
اس فہرست کے مطابق پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلئے مقبول ترین ویب سائٹس میں اوپن اے آئی (چیٹ جی پی ٹی تیار کرنے والی کمپنی) کی ویب سائٹ 7 ویں نمبر پر ہے۔س کے مقابلے میں انسٹاگرام 8 ویں، ٹوئٹر 9 ویں جبکہ ٹک ٹاک 10 ویں نمبر پر ہے۔ یقیناً لوگ اس ویب سائٹ پر چیٹ جی پی ٹی استعمال کرنے کیلئے ہی وزٹ کرتے ہوں گے۔