YouTube made a big change in terms, will it be easier to make money know

یوٹیوب نے شرائط میںبڑی تبدیلی کردی، کیا پیسہ کمانا آسان ہو گا؟ جانئے

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ سائٹ یوٹیوب نے اپنی شرائط میں نرمی کر دی جس کی وجہ سے صارفین کے لیے آمدنی کا حصول مزید آسان ہو گیا۔ صارفین اپنی مصنوعات کو یوٹیوب شاپنگ میں پروموٹ بھی کر سکیں گے۔
کمپنی کے مطابق وائے پی پی کا حصہ بننے کے خواہشمند افراد کو 500 سبسکرائبرز، گزشتہ 90 دن میں 3 پبلک ویڈیوز کی پوسٹنگ اور ایک سال میں طویل ویڈیو کے 3 ہزار گھنٹوں کے ویوز یا 30 لاکھ شارٹس ویوز جیسی شرائط پورا کرنا ہوں گی۔شرائط پوری کرنے والے صارفین وائے پی پی پروگرام کا حصہ بننے کے لیے درخواست دے سکیں گے، جس کے بعد وہ آمدنی کے حصول کے مختلف ذرائع جیسے سپر تھینکس، سپر چیٹ، سپر اسٹیکرز اور چینل ممبر شپ تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔اسی طرح صارفین اپنی مصنوعات کو یوٹیوب شاپنگ میں پروموٹ بھی کر سکیں گے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

یوٹیوب کی جانب سے ابتدائی طور پر امریکا، برطانیہ، کینیڈا، تائیوان اور جنوبی کوریا کے صارفین کے لیے وائے پی پی کی شرائط کو نرم کیا گیا ہے۔مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ بہت جلد دیگر ممالک کے افراد کو بھی اس پروگرام کا حصہ بنایا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں