آئی فون 15کب ریلیز ہوگا اور قیمت کیاہوگی ؟جانئے

آئی فون 15کب ریلیز ہوگا اور قیمت کیاہوگی ؟جانئے

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی فون 15 سیریز ابھی تک متعارف نہیں کرائی گئی مگر اس کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل کی جانب سے نئے آئی فونز کی قیمتوں میں اضافہ کیا جا سکتا ہےاور آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس (یا آئی فون 15 الٹرا) کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

رپورٹ کے مطابق آئی فون 15 سیریز کے ماڈلز گزشتہ سال کے آئی فونز کے مقابلے میں زیادہ مہنگے ہو سکتے ہیں۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 سیریز کی قیمتوں میں 200 ڈالرز تک کا اضافہ ہو سکتا ہے، بالخصوص آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کی قیمتوں میں اضافے کا زیادہ امکان ہے۔آئی فون 15 اور آئی فون 15 پلس کی قیمتیں بالترتیب 799 اور 899 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے۔آئی فون 15 پرو کو خریدنے کے لیے کم از کم 1099 ڈالرز خرچ کرنا ہوں گے جبکہ آئی فون 15 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالرز سے شروع ہوگی۔خیال رہے کہ آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس (یا آئی فون 15 الٹرا) کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں