انسٹاگرام نے صارفین کے لئے دلچسپ فیچر متعارف کرا دیا

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام نے مشہورویڈیوزاورریلز پرمبنی ٹیمپلٹ کا ایک انبارلگا دیا ہے جو ویڈیو بنانے والے کی مدد کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کی پریشانیوں میں اضافہ،ٹویٹر کا خسارہ اتنا بڑھ گیا کہ یقین کرنا مشکل ہو جائے
تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام نے ایک نیا ٹیمپلٹ براوزر لانچ کیا ہے جس میں مختلف زمروں کی ویڈیوز سرچ کی جاسکتی ہے۔ ان کی بنیاد ’تجویز کردہ‘ اور ٹرینڈنگ پر رکھی گئی ہے۔اس طرح ایک مرکزی پلیٹ فارم پرمختلف فارمیٹ کی ریلزاورویڈیوزدیکھی جاسکتی ہے۔اسے دیکھ کر آپ بھی اپنے ویڈیوز بہتر سے بہتربناسکتے ہیں۔اسی طرح نیا براوزر ریلز کری ایشن فلو میں دکھایا گیا ہے۔اسی طرح کیمرہ آئکن کو چھو کر آپ ریلز ٹیب میں پہنچ سکتے ہیں۔اب ہر روز ویڈیو کے لیے آپ روزانہ بہتر ٹیمپلٹ استعمال کر سکتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹیمپلٹ نوٹ کرتے ہی اس کے اثرات،میوزک،اے آر اور دیگر تفصیلات ازخود اس میں شامل ہو جائیں گی۔پھر اس میں ٹیکسٹ اور ٹرانزیشن بھی خود بخود ملتے جائیں گے۔اس کے لیے بس ’یوز ٹیمپلٹ‘ کے بٹن پر کلک کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ اسی سال اپریل میں اس کا اضافہ کیا گیا تھا،اس سے نوآموز ویڈیو بنانے والوں کو فائدہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں:املاک اور قیمتی اشیا کو چوروں سے محفوظ بنانے کے لئے سکائی سیکیورٹیز نے بڑی مشکل حل کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں