نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ صارفین اب ویڈیو کال پر اپنی اسکرین شیئر کر سکیں گے،ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے واٹس ایپ میں اہم فیچر متعارف کرانے کا اعلان کر دیا۔
کمپنی نے یہ فیچر صارفین کو آزمائش کے لیے مئی میں جاری کیا لیکن اب اس فیچر کو دنیا بھر کے واٹس ایپ صارفین کے لیے باقاعدہ متعارف کرایا جارہا ہے،اس فیچر کا استعمال انتہائی آسان اور سادہ ہے، یہ فیچرصارفین کو ان کی اسکرین پر موجود کوئی بھی چیز چاہے وہ کوئی دستاویز ہو، پریزنٹیشن ہو یا تصویر ہو شیئر کرنے میں مدد دے گا۔ اس فیچر کو ویڈیو کال کے دوران شیئر کا بٹن دبا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ جس کے بعد صارفین اس بات کابھی انتخاب کر سکتے ہیں کہ وہ پوری اسکرین شیئر کرنا چاہتے ہیں یا مخصوص وِنڈوشیئر کرنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : یوٹیوب انفلوئنسر کو پلےسٹیشن مفت بانٹنے کااعلان کرنا مہنگا پڑگیا