Imran Khan appealed to the workers for cooperation

عمران خان نے کارکنان سے تعاون کی اپیل کر دی

اسلام آباد (وقائع نگار)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ راستے کھلوانے کے لئے تعاون کریں۔عمران خان نے کارکنوں کیلئے بھی پیغام دیا ہے کہ راستے کلیئر ہوں گے تو لاہور کیلئے روانہ ہو سکوں گا۔

”پاکستان ٹائم“ کے مطابق ہائیکورٹ کے باہر صورتحال شدید کشیدہ ہے ، فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ، اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال مانیٹر کر رہے ہیں ، جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں۔عمران خان نے انتظامیہ کوروٹ کلیئر کرانے کیلئے 15منٹ کاالٹی میٹم دے دیا۔انہوں نے کہا کہ 15منٹ میں روٹ کلیئر نہ ہوا تو آئندہ کے لائحہ عمل کااعلان کروں گا۔انہوں نے کہا میری ضمانت ہو چکی ہے لاہور کے لیے روانہ ہونا ہے ، اسلام آباد کے راستے کھولیں تاکہ ہم یہاں سے روانہ ہو سکیں ،ضمانت ملنے کے بعد 2 گھنٹے سے راستے کھلنے کا انتظار کر رہا ہوں۔دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذاتی سیکیورٹی کو اسلام آباد ہائیکورٹ تک پہنچنے نہیں دیا جارہا۔سیکیورٹی کلیئرنس کے نام پر غیر معمولی تاخیر کی جارہی ہے،عمران خان کی ضمانتوں سے متعلقہ تمام رسمی کارروائی کومچلکوں سمیت پورا کردیا گیا،حکومت عمران خان کی روانگی میں رکاوٹ نہ بنے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں