اس اداکارہ کو دیکھ کر مجھے ہیما مالنی کی یاد آتی ہے، ماضی کے معروف اداکار دھرمندر دل کی بات زبان پر لے آئے

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے ماضی کے سپر سٹار دھرمیندر نے کہا ہے کہ وہ جب بھی رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کو دیکھتے ہیں تو انہیں اپنی اور ہیما مالنی کے ساتھ کی یاد آتی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنویر سنگھ اور عالیہ بھٹ کو بہترین آن سکرین ساتھی اداکار کے طور پر مداحوں کی جانب سے کافی سراہا جاتا ہے۔بالخصوص جن لوگوں نے کرن جوہر کی راکی اور رانی کی پریم کہانی دیکھی،وہ جوڑی کے دل کی گہرائیوں سے معترف ہیں۔دھرمیندر کہتے ہیں کہ سکرین پر رنویر اور عالیہ کی جوڑی میں کچھ معصوم اور جادوئی سا ہے،وہ مجھے سکرین پر ہیما اور میری یاد دلاتے ہیں جب ہم ایک ساتھ بہت سی فلموں میں کام کرتے تھے۔لیجنڈ اداکار کا کہنا تھا کہ بہت سلجھے ہوئے بچے ہیں وہ سکرین پر ایک سمجھدار جوڑے لگتے ہیں،لوگ رنویر اور عالیہ میں ہیما اور میری جھلک دیکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں