کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ انوشے عباسی نے شاندار اداکاری کے باوجود بھی ایوارڈ نہ ملنے پر دلچسپ انداز میں دکھ کا اظہار کیا۔
انوشے عباسی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ اداکارہ سے شو کے دوران سوال جواب کے سیگمنٹ میں ایک مداح نے سوال پوچھا کہ ڈرامہ سیریل رقصِ بسمل میں آپ نے بہت شاندار اداکاری کی لیکن اس کے باوجود بھی جب ایوارڈ مومن ثاقب کو ملا تو آپ کو کیسا لگا؟انہوں نے مزاحیہ انداز میں اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ دل پر بڑی چوٹ لگی ۔
