Most of India, followed by Pakistan, Australia, England boards also questioned the financial model

بھارت کا سب سے زیادہ حصہ، پاکستان کے بعد آسٹریلیا، انگلینڈ بورڈز نے بھی مالیاتی ماڈل پر سوال اٹھادیا

دبئی (سپورٹس رپورٹر ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کی مجوہ مالیاتی ماڈل پر انگلینڈ اور آسٹریلوی بورڈز نے بھی سوال اٹھادیا، نئے آئی سی سی فنانشل ماڈل سے بھارتی کرکٹ بورڈ کو ممکنہ طور پر 38.50 فیصد رقم 231 ملین ڈالر ملے گی،

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

اس کے بعد دوسرا نمبر انگلینڈ کا 6.89 فیصد کے حساب سے 41.33 ملین ڈالر ہے،کرکٹ آسٹریلیا کے حصے میں 6.25 فیصد شیئر کے لحاظ سے 37.53 ملین ڈالر آنے ہیں جبکہ پاکستان کو آئی سی سی کی متوقع آمدنی کا 5.75 فیصد دیا جانا تھا۔ بھارت نے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بورڈز کے ساتھ ملکر سال 2014 میں بگ تھری کا فارمولہ بنایا تھا جو بری طرح ناکام ثابت ہوا، اس منصوبے کا مقصد زیادہ سے زیادہ کمائی حاصل کرنا تھا تاہم اب بھارتی بورڈز آسٹریلیا اور انگلینڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اکیلا حکمرانی کرنا چاہتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں