gvt performance

حکومتی کارکردگی،آمدن کم سود زیادہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کی آمدن نہیں بڑھ رہی، سود بڑھ رہا ہے۔ بجلی اور گیس کے ٹرانسمیشن لاسز کو کم کرنے سے بہتری ممکن ہے۔

ماہر معیشت عابد سلہری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں کافی کچھ رکھا گیا ہے، آمدنی سے دگنے اخراجات کریں گے تو مزید قرض لیں گے اور سود ادا کریں گے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

عابد سلہری کا کہنا تھا کہ سب چاہتے ہیں کہ بہتر سے بہتر معیار زندگی ہو، حکومت کی آمدن دیکھتے ہوئے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے، یہاں حکومت کی آمدن نہیں بڑھ رہی، سود بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی اور گیس کے ٹرانسمیشن لاسز کو کم کیا جانا چاہیئے،اس سے بہتری آ سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں