اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جب بھی اقتدار سے اترتے ہیں شہباز شریف اور زرداری بیمار ہو جاتے ہیں۔
یہ 9مئی کے واقعہ کو بیانیہ بنا کر الیکشن کی طرف جائینگے۔ٹویٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ کے اعدادو شمار حقائق کے برعکس ہیں
،ابھی حقیقی کنگ پارٹی کا اعلان نہیں ہوا ۔پیپلز پارٹی کے جال میں کوئی بڑی مچھلی نہیں پھنسی،تارکین وطن کو ڈرانے سے ترسیلات مزید کم ہونگی۔