ch nab

ادارے کا سیاسی استعمال ختم،قوم کا اعتماد بحال کرینگے،چئیرمین نیب

لاہور (مانیٹرینگ ڈیسک)چئیرمین نیب نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ ادارے کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال اور قوم کا اعتماد بھی بحال کرینگے جس کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
لاہور میں متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی میں نیب کو سیاسی

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا رہا،ہمیں اپنی کمزوریوں اور کوتاہیوں کا ادراک ہے ان پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،نئی قانون سازی کی جائے گی۔قوم نے جو زمہ داری ہمیں سونپی ہے اسے بخوبی نبھائیں گے۔متاثرین کی مدد کیلئے نئی پالیسی بنا رہے ہیں،دھوکہ دہی ہے متاثرین کی رائے مد نظر رکھ کر آئیندہ کی پالیسی مرتب کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں