pp campaign

پیپلز پارٹی نے الیکشن کیمپئن شروع کر دی ،ن لیگ کی” آنیاں جانیاں”

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ن لیگ کو ٹف ٹائم دینا شروع کر دیا ،سوات میں تقریر کے دوران عوام کو واضح تاثر دیا کہ بجٹ میں پیپلز پارٹی کو کردار نہیں ،اتحادیوں کو کہا کہ ہمت پکڑیں اور الیکشن کی تیاری کریں جس سے تاثر ملا کہ پیپلز پارٹی تو تیا ر ہے باقی اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں

بجٹ پر حکومت اور اسحاق ڈار کیلئے سخت الفاظ استعمال کئے کیونکہ چئیرمین پی پی کو اندازہ ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال میں عوام کو کوئی ریلیف دینا ممکن نہیں ہے۔دوسری جانب ن لیگ کو سخت سیاسی اور معاشی حالات کا سامنا ہے ،اس کے مشاورتی اجلاس ہی جاری ہیںاور ابھی تک آئیندہ الیکشن کے حوالے سے ان کا کوئی واضح پلان بھی سامنے نہیں آسکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں