عسکری ٹاور حملہ کیس ، اسلم اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری

عسکری ٹاور حملہ کیس ، اسلم اقبال کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور پر حملے کے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال سمیت تحریک انصاف کے موجودہ اور سابق رہنماوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے پولیس کی درخواست پر میاں اسلم اقبال، مسرت چیمہ اور ان کے شوہر جمیشہ چیمہ، حسان نیازی اور غلام عباس کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزموں کی گرفتاری کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن وہ گرفتاری کے ڈر سے چھپے ہوئے ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کو منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:”آئینہ ہم نے دکھایا تو برامان گئے“آئی ایم ایف بارے سوال پر اسحاق ڈارکا صحافی کو تھپڑ

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے علاوہ سابق صوبائی وزرا ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید پہلے ہی اس مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں