اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات، یورپ اور امریکا میں عیدالاضحیٰ آج منائی جارہی ہے۔سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ریاستوں اور یورپ کے کچھ ممالک میں عید الاضحیٰ آج مذہبی جوش و جذبے سے منائی جارہی ہے ،مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔
مکہ مکرمہ اور مسجدِ نبوی میں لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی، میدانِ عرفات میں روح پرور مناظر دیکھے گئے، فضا میں لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند ہوتی رہیں، دنیا بھر سے آئے لاکھوں حجاج کرام کی جانب سے سنت ابراہیمی کی ادائیگی جاری ہے۔
