KP election shedule

خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیاگیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کی پولنگ 27 اگست کو ہوگی، انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی 19 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔شیڈول کے مطابق اپیلٹ ٹربیونل یکم اگست تک فیصلے جبکہ حتمی فہرست 2 اگست تک جاری ہوگی۔شیڈول کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے نتائج 30 اگست تک مرتب کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : عمران خان کا وقت پر انتخابات کامطالبہ،آئی ایم ایف نے ہاتھ کھڑے کر دیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں